IIUI mission is to transform the society by promoting education, training, research, technology, and collaboration for reconstruction of human thought in all its forms on the foundations of Islam.
اسلامی شریعت اور پاکستانی قانون میں خلع کی حیثیت – رسول اکرمﷺ کی سنت یا عدالتی اجتہاد؟
پروفیسر ڈاکٹر محمد منیر
اس کتاب میں اسلامی شریعت کے بنیادی مآخذ سے استفادہ کرتے ہوئے خلع کے بارے میں فقہی مذاہب کی آرا کا جامع اور مدلل تجزیہ کیا گیا ہے۔ خلع کے متعلق احادیث کا روایت اور درایت کے پہلو سے جائزہ لینے کے علاوہ، قانونی دفعات، عدالتی نظائر اور اہم مقدمات کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔ نیزچیدہ چیدہ عدالتی فیصلوں کی فقہی بنیاد اور عدالتوں کے طریق استدلال پر بھی گفتگو کی گئی ہے؛ اور آخر میں علمی اور قابل عمل تجاویز دی گئی ہیں۔ صفحات: 58
قیمت: 120+ زر ترسیل
تفسیرقرطبی
مترجم: ڈاکٹر اکرام الحق یٰسین
امام محمد بن احمد القرطبی المالکی (م ۶۷۱ھ) کی مقبول عام اور جامع فقہی تفسیر الجامع لأحکام القرآن کا پہلا سلیس اردو ترجمہ
جلد اوّل صفحات: 688 , جلد دوم صفحات : 800
اصول فقہ اسلامی پر ایک بھرپور اور جامع کتاب، جس میں اصول فقہ کی تعریف، مصادر فقہ، قواعد کلیہ اور فقہ اسلامی کے اصول تعبیر و تشریح جیسے موضوعات کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ تمام اہم فقہی مذاہب کے اصول اجتہاد و استنباط کا تفصیلی مطالعہ کیا گیا ہے۔
صفحات:1552
قیمت: 1700 روپے + زر ترسیل
سُبل السلام
مترجمین: مولانا عبدالرحمن کیلانیمولانا عبدالقیوم
قرونِ وسطیٰ کے عظیم محدث حافظ ابن حجر العسقلانی (م ۸۵۲ھ) کے مرتب کردہ فقہی احکام پر مشتمل مجموعہ احادیث بلوغ المرام من أدلة الأحکام کی مقبول و معروف شرح سُبل السلام از امام محمد بن اسماعیل الصنعانی الیمنی (م ۱۱۸۲ھ) کا اردو ترجمہ
صفحات:2460
قواعد اصولیہ میں فقہا کا اختلاف اور فقہی مسائل پر اس کا اثر
مترجم: ڈاکٹر حبیب الرحمن
ڈاکٹر مصطفیٰ بن سعید بن محمود الخِن کی کتاب: أثر الاختلاف في القواعد الأصولیة في اختلاف الفقهاء کا اردو ترجمہ، جس میں قواعد اصولیہ کا علمی جائزہ لیا گیا ہے اور ان قواعد میں اختلاف کی وجہ سے فقہا کے درمیان فقہی اختلافات پر جو اثرات مرتب ہوئے ہیں ان کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔
صفحات:560
قیمت: 750 روپے + زر ترسیل
جامع الاصول
ترجمہ مع اضافات: ڈاکٹر احمد حسن
اصول فقہ پر ڈاکٹر عبدالکریم زیدان کی تالیف: الوجیز في أصول الفقه کا ترجمہ، جس میں مترجم/ مصنف ڈاکٹر احمد حسن کی طرف سے نہایت مفید اور اہم اضافے۔ اس کی نمایاں خصوصیات سہل اسلوب، حسن ترتیب اور جامعیت ہیں۔
صفحات:654
اصول فقہ میں دلالات اور متقابلات کی بحث کو عام فہم انداز میں مثالوں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے جسے ایک مبتدی اور عام قاری بآسانی سمجھ سکتا ہے۔
صفحات:82
قیمت: 120 روپے + زر ترسیل
عقد الجید في أحکام الاجتہاد والتقلید
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی کتاب عقد الجید کا اردو ترجمہ، جس میں سلف کے اقوال کی روشنی میں اجتہاد و تقلید کی حدود اور اس باب میں راہ اعتدال کو مدلل انداز میں واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
صفحات:148
قیمت: 250 روپے + زر ترسیل
فقہ اسلامی کا تاسیسی پس منظر
ڈاکٹر ساجد الرحمن صدیقی
فقہ اسلامی کا ایک عمومی تعارف اور اس کے تشکیلی دور کی تاریخ کا ایک مختصر جائزہ
صفحات:48
قیمت: 80 روپے + زر ترسیل
اجتہاد، مناہج و اسالیب
ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی
اجتہاد کے تصور، آغاز اور ارتقا کے حوالے سے مستند معلومات فراہم کی گئی ہیں اور فقہا کے ساتھ ساتھ معاصر اہل علم کے نقطۂ نظر کو بھی پیش کیا گیا ہے۔
صفحات:120
قیمت: 100 روپے + زر ترسیل
قواعد کلیہ اور ان کا آغاز و ارتقا
مؤلف: ڈاکٹر محمود احمد غازی
فقہ اور اصول فقہ کے بنیادی قواعد پر مشتمل کتاب۔ مختلف ابواب سے متعلق قواعد کلیہ کی مختصر تشریح اور ان کے آغاز و ارتقا اور اس موضوع پر لکھی گئی کتب کا تفصیلی تعارف۔
صفحات:206
قیمت: 280 روپے + زر ترسیل
اسلامی شریعت کی آفاقیت
مترجم: حافظ عبدالغفار احمد
شیخ ابراہیم القطان کی عربی تحریر: الشریعة الإسلامیة صالحة لکل زمان ومکان کا اردو ترجمہ، جس میں اسلامی شریعت اور عصری تقاضوں کے باہمی ربط پر گفتگو کی گئی ہے، اور ان تمام اعتراضات کا شافی انداز میں جواب دیا گیا ہے جن کی دہائی دے کر شریعت سے گلو خلاصی کی دعوت دی جاتی ہے۔
صفحات:68
قیمت: 40 روپے + زر ترسیل
فقہی اختلافات: حقیقت، اسباب اورآداب و ضوابط
ڈاکٹر حبیب الرحمن
اختلافِ فقہا کے حوالے سے پائے جانے والے شبہات، تحفظات اور سوالات کا علمی انداز میں جائزہ لیا گیا ہے اور آداب اختلاف کے حوالے سے اسلاف اور ائمہ مجتہدین کے طرز عمل کی مثالوں کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔
صفحات:156
قیمت: 150 روپے + زر ترسیل
مطالعہ فقہ اسلامی: ایک تعارف
مترجم: عبد الخالق ہمدرد
ڈاکٹر عبدالکریم زیدان کی کتاب: المدخل لدراسة الشریعة الإسلامیة کا اردو ترجمہ۔ جس میں اسلامی شریعت کا مجموعی تعارف، خصوصیات اور فقہ اسلامی کے مصادر و مراجع کا تعارف، فقہ اسلامی کی روشنی میں متعدد قانونی ضوابط کا جائزہ، نظامِ ملکیت، نظریۂ عقد اور جرم و سزا کے مروج قوانین کا فقہ کی روشنی میں مطالعہ کیا گیا۔
صفحات:520
قیمت: 540 روپے + زر ترسیل
اسلام کا قانون بین الممالک
مؤلف: ڈاکٹر محمود احمد غازی
مؤلف کے جامعہ اسلامیہ بہاولپور میں دیے جانے والے بارہ خطبات جن میں اسلام کے قانون بین الممالک کے مختلف پہلووں مثلاً اسلامی ریاست کے دیگر ریاستوں کے ساتھ تعلقات، اسلام میں آداب قتال، اہل ذمہ، غیر مسلم ریاستوں سے معاہدات کی پابندی، شریعت میں دار (ممالک) کی تقسیم وغیرہ کو عصر حاضر کے محاورے اور رائج اصطلاحات میں پیش کیا گیا ہے۔
صفحات:585
قیمت: 750 روپے + زر ترسیل
الھدایہ
ڈاکٹر حبیب الرحمن
فقہ حنفی کی مستند کتاب الهدایة لامام علی بن ابو بکر فرغانی مرغینانی (م ۵۹۳ھ) کا سلیس اردو ترجمہ
صفحات:656
قیمت: 400 روپے + زر ترسیل
اسلامی قانون: ایک تعارف
ڈاکٹر شہزاد اقبال شام
فقہ اور اصول فقہ کے دقیق موضوعات کو اردو خواں افراد تک سلیس اور سہل زبان و بیاں میں پہنچانے کی ایک کاوش، جس میں کچھ موضوعات ایسے بھی شامل کیے گئے ہیں جن پر فقہی انداز میں اردو زبان میں پہلے کوئی کام نہیں ہوا۔
صفحات:854
قیمت: 800 روپے + زر ترسیل
بین الاقوامی تعلقات: اسلامی اور بین الاقوامی قانون کا تقابلی مطالعہ
مترجم: مولانا حکیم اللہ
نامور معاصر فقیہ ڈاکٹر وہبہ زحیلی کی کتاب العلاقات الدولیة في الإسلام (مقارنة القانون الدولى الحدیث) کا اردو ترجمہ، جس میں اسلام میں بین الاقوامی تعلقات سے متعلق احکام کا جدید بین الاقوامی قانون کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے۔
صفحات:278
قیمت: 375 روپے + زر ترسیل
قانون توہین رسالت: ایک سماجی، سیاسی اور تاریخی تناظر
مؤلف: ڈاکٹر محمود احمد غازی
قانون توہین رسالت پر اٹھائے جانے والے اعتراضات اور اس کے غلط استعمال کے موقف کے حوالے سے انتہائی منطقی اور حقیقت پسندانہ انداز میں تاریخی، سماجی اور سیاسی پہلو سے جائزہ۔
صفحات:46
قیمت: 80 روپے + زر ترسیل
حقوق کا بےجا استعمال: شرعی نقطۂ نظر
مؤلف: ڈاکٹر محی الدین ہاشمی
حق کے بےجا استعمال یا قانونِ تعسف کے حوالے سے اسلامی احکام کا مطالعہ کیا گیا ہے اور دیگر اقوام کے قوانین کا تقابلی جائزہ لے کر اسلامی شریعت کی جامعیت اور سبقت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
صفحات:232
قیمت: 500 روپے + زر ترسیل
رسول اللہﷺ بحیثیت شارع و مقنن
مدون: ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی
ڈاکٹر حمید اللہ، جسٹس شیخ عبد الحمید، ڈاکٹر محمود احمد غازی اور ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی کے مقالات کا مجموعہ، جس میں عہد نبوی کے نظام تشریع و عدلیہ، رسول اللہﷺ بحیثیت قانون دان اور رسول اللہﷺ اور قانون بین الممالک جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔
صفحات:100
قیمت: 120 روپے + زر ترسیل
دساتیر پاکستان کی اسلامی دفعات کا ایک تجزیاتی مطالعہ
ڈاکٹر شہزاد اقبال شام
وطن عزیز کے تینوں دساتیر کی اسلامی دفعات کا اصل ماخذ کی بنیاد پر تجزیاتی، تقابلی اور تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔
صفحات:268
قیمت: 430 روپے + زر ترسیل
اسلامی قانون میں شبہہ کا تصور
مترجم: ڈاکٹر احمد حسن
نامور مصری فقیہ محمد ابو زہرہ کی کتاب الجریمة والعقوبة في الفقه الإسلامي سے ماخوذ تحریر کا اردو ترجمہ، جس میں حدود کے معاملات میں شبہہ کا کردار اور اس کے تفصیلی اصول و ضوابط بیان کیے گئے ہیں۔
صفحات:76
قیمت: 120 روپے + زر ترسیل
خرید و فروخت کی مروجہ صورتیں اور ان کی شرعی حیثیت
مترجم: محمد اسلام
ڈاکٹر محمد توفیق رمضان البوطی کی کتاب البیوع الشائعة وأثر ضوابط المبیع على شرعیتها کا اردو ترجمہ، جس میں تجارت اور خرید و فروخت کی رائج جدید شکلوں کا فقہ اسلامی کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے۔
صفحات:552
قیمت: 700 روپے + زر ترسیل
عاقلہ کا تصور اسلامی فقہ میں
مترجم: ڈاکٹر ساجد الرحمن صدیقی
ڈاکٹر عوض محمد عوض کی عربی تحریر کا اردو ترجمہ، جو اسلامی قانون قصاص و دیت کے ایک اہم موضوع “عاقلہ” سے متعلق ہے۔ عاقلہ سے مراد کسی شخص کی وہ مددگار برادری ہے جس سے وہ عام طور پر دیت کی ادائگی میں مدد طلب کرتا ہے۔ عاقلہ کے متعلق فقہا کا موقف اور ان کے درمیان اختلاف کی بنیاد پر مشتمل کتاب۔
صفحات:88
قیمت: 70 روپے + زر ترسیل
اسلام کا قانون قسامت
ڈاکٹر حبیب الرحمن
اسلامی شریعت میں انسانی جان کی حرمت اور تحفظ کے لیے جو احکام وضع کیے گئے ہیں قانون قسامت ان میں سے ایک ہے جو کہ دراصل جرمِ قتل کے ثبوت سے متعلق ہے جب قاتل نامعلوم ہو اور اس سلسلے میں کوئی ثبوت نہ ہوں۔ زیر نظر کتاب اسی موضوع سے متعلق فقہی آرا کے جائزے پر مشتمل ہے۔
صفحات:64
قیمت: 50 روپے + زر ترسیل
اسلامی نظریہ ضرورت
عبدالمالک عرفانی
دین اسلام میں مخصوص حالات کے لیے عام قواعد میں جو استثناءات رکھے گئے ہیں ان سے متعلق احکام کو بالعموم نظریہ ضرورت کے تحت زیر بحث لایا جاتا ہے۔ یہ کتاب انہی احکام سے متعلق ہے۔
صفحات:278
قیمت: 260 روپے + زر ترسیل
پاکستان میں حدود قوانین
مدون: ڈاکٹر شہزاد اقبال شام
2008ء میں اکیڈمی کے زیر اہتمام حدود قوانین کے عملی پہلوؤں پر کرائی جانے والی کانفرنس میں پیش کیے گئے مقالات کا مجموعہ، جس میں حدود قوانین پر ہونے والے اعتراضات کا علمی اور تحقیقی جائزہ لیا گیا ہے اور ان کے نفاذ میں حائل عملی مشکلات کا حل تجویز کیا گیا ہے۔
صفحات:328
قیمت: 380 روپے + زر ترسیل
آبی و نباتاتی ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ: فقہ اسلامی کی رشنی میں
مترجم: محمد سرفراز خان
ڈاکٹر احمد بن یوسف الدریویش کی تالیف أحکام البیئه کا اردو ترجمہ، جس میں آبی و نباتاتی آلودگی کے بارے میں احکامِ فقہ کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے اور ان امور کی وضاحت کی گئی ہے جو آبی و نباتاتی ماحول کے ساتھ برتاؤ اور تعاون سے متعلق ہیں۔
صفحات:156
قیمت: 380 روپے + زر ترسیل
عقد نکاح: روایتی تصور اور جدید شکلیں
مترجمین: نوید الطاف، محمد سرفراز خان، عبد الحمید
ڈاکٹر احمد بن یوسف الدریویش کی کتاب الزواج العرفي کا اردو ترجمہ۔ بعض اسلامی ممالک اور مسلم اقلیتی علاقوں میں مختلف ناموں سے رواج پانے والی نکاح کی نئی صورتوں کا شرعی اور سماجی جائزہ
صفحات:242
قیمت: 600 روپے + زر ترسیل
میراث و وصیت کے شرعی ضوابط
ڈاکٹر عبدالحی ابڑو
میراث و وصیت کے تمام مشکل و دقیق مباحث کا آسان زبان اور سہل انداز میں بیان جسے پڑھ کر وراثت و وصیت سے متعلق شرعی احکام کو بآسانی سمجھا جاسکتا ہے۔
صفحات:242
قیمت: 600 روپے + زر ترسیل
اسلام کا نظام حسبہ
مترجم: ڈاکٹر اکرام الحق یٰسین
امام ابن تیمیہؒ کی کتاب الحسبة في الإسلام کا اردو ترجمہ، جس میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے نظام کے ذریعے شعائر دینیہ کی اقامت و تعظیم، معاشرے میں اسلامی تشخص کے تحفظ اور رفاہِ عامہ کے باب میں اسلام کے زریں اصولوں کو نافذ عمل کرنے کی خاطر حسبہ کا جو مؤثر نظام دیا ہے اس کے بارے میں ابن تیمیہ کا موقف پیش کیا گیا ہے۔
صفحات:260
قیمت: 200 + زر ترسیل
تصور پاکستان بانیان پاکستان کی نظر میں
مرتب: ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی
قیام پاکستان کے مقاصد کو واضح کرنے اور نئی نسل کو ان سے روشناس کرانے کے لیے خود قائدین و بانیان تحریک پاکستان کے افکار و تقاریر پر مشتمل کتاب، (قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، نواب بہادر یار جنگ، مولانا شبیر احمد عثمانی، نواب زادہ لیاقت علی خان اور چوہدری رحمت علی)
صفحات:194
قیمت: 190 روپے + زر ترسیل
الاِحکام فی تمییز الفتاوی عن الاحکام و تصرفات القاضی والِامام
مترجم: ڈاکٹر حافظ غلام یوسف
(مفتی، قاضی اور انتظامیہ کے دائرہ ہائے کار)
ساتویں صدی ہجری کے معروف فقیہ امام احمد بن ادریس قرافی مالکیؒ (م ۶۸۴ھ) کی تصنیف مقدمہ و حواشی شیخ ابو الفتاح ابو غُدّۃ الشامی (م 1417ھ) کا اردو ترجمہ
صفحات:406
قیمت: 190 روپے + زر ترسیل
مذہبی انتہا پسندی: اسباب، وجوہات و حل
مترجم: محمد اسد
ڈاکٹر احمد بن یوسف الدریویش کی کتاب التطرّف الديني: تعريفه وأسبابه ومؤشراته وعلاجه وجهود الجامعة الإسلامية العالمیة في محاربته کا اردو ترجمہ، جس میں مذہبی انتہا پسندی کے اسباب کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے تدارک کے لیے متعدد اقدامات تجویز کیےگئے ہیں اور اس سلسلے میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔
صفحات:130
قیمت: 200 روپے + زر ترسیل
راست روی: بنیادی اصول اور عملی وسائل
مترجمین: ڈاکٹر احمد جان، ڈاکٹر عبدالحی ابڑو، ڈاکٹر حبیب الرحمن
ڈاکٹر احمد بن یوسف الدریویش کی کتاب الاستقامة أرکانها والوسائل المعینة على تطبیقیها کا اردو ترجمہ، جس میں انتہا پسندی سے پیدا ہونے والے مسائل کا علمی انداز میں مطالعہ کیا گیا ہے اور راست روی کے بنیادی اصولوں اور اس کے عملی طریق کار پر تفصیل سے گفتگو کی گئی ہے۔
صفحات:124
قیمت: 180 روپے + زر ترسیل
معاشرے کے استحکام میں رواداری کا کردار
مدون: ڈاکٹر عبدالحئی ابڑو
بین الاقوامی فورم براے فروغ رواداری اردن کے تعاون سے شریعہ اکیڈمی کے تحت مذکورہ موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں پیش کیے جانے والے مقالات کا مجموعہ
صفحات:365
—
اہلِ علم کا سلیقۂ اختلاف
ڈاکٹر عبد الحئی ابڑو
اجتہاد و استنباط اور راے کے استعمال کے حوالے سے سلف صالحین کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط سے روشناس کرانے کی ایک بلند پایہ علمی کاوش
صفحات:–