IIUI mission is to transform the society by promoting education, training, research, technology, and collaboration for reconstruction of human thought in all its forms on the foundations of Islam.
تین روزہ قومی کانفرنس پاکستان میں قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کا عمل دستوری اداروں کے کردار کا جائزہ 26- 28 فروری 2019
شریعہ اکیڈمی
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی
اسلام آباد
تعارف
پاکستان ایک اسلامی تشخص کی حامل نظریاتی ریاست ہے جو اس عہدو پیماں کے ساتھ وجود میں آئی تھی کہ یہاں اسلامی نظریات کو عملی شکل میں پیش کیا جائے گا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 1946ء میں قیام ِپاکستان کا مقصد غیر مبہم الفاظ میں یوں بیان کیا تھا ”ہم نے پاکستان کا مطالبہ ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا بلکہ ہم ایک ا یسی تجر بہگاہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جہاں ہم اسلام کےاصولوں کو آزماسکیں۔ “ یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستا ن کے فوراً بعد نوآبادیاتی عہد سے وراثت سے ملنے والے قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کی کوششیں شروع ہو گئیں ۔چنانچہ قراردادِ مقاصد، علماء کے متفقہ بائیس نکات اورتینوں دساتیر میں اسلامی دفعات کا شامل کیا جانا اس سمت اٹھائے جانے والےاہم اقدامات میں سے ہے ۔ تاہم قوانین کو اسلامیانے کے اس عمل کو ستر کی دہائی کے آخر میں اس وقت مہمیزملی جب حکومت کی جانب سے نہ صرف بڑے پیمانے پر قوانین کو اسلامیانے کا علم شروع ہوا بلکہ اس حوالے سے نئے اقدامات بھی اٹھائے گئے جیسا کہ وفاقی شرعی عدالت کا قیام ۔تاہم یہ دعویٰ کرنا کہ قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کا خواب مکمل طور پر پورا ہو گیا ہے ، شاید درست نہیں۔
عصر ِحاضر میں جب زندگی کے ہر شعبے میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے یہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ وطن عزیز میں اسلامیانے کے عمل کے لیے اختیار کردہ مناہج و اسالیب کا ناقدانہ جائزہ لیا جائے ، عدلیہ ، مقننہ اور دیگر ذرائع سے اسلامی سانچے میں ڈھالے گئے قوانین کا تجزیہ کیا جائے ا ، اسلامیا نے کے عمل میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے اور اس عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کا خاکہ پیش کیا جائے ۔ یہ امور صرف اسی وقت بھرپور طریقے سے زیر بحث لائے جا سکتے ہیں جب اس عمل میں شریک تمام عناصر یعنی مقننہ، عدلیہ ، علماء ،سکالرز اور محققین اکٹھے مل کر غور و خوض کریں۔اس مقصد کے حصول کی خاطرشریعہ اکیڈمی سہ روزہ قومی کانفرس کا انعقاد کر رہی ہے ۔
مقاصد:
قوانین کو اسلامیانے کے عمل کی خاطر اختیار کردہ مناہج و اسالیب کا جائزہ لینا
جو قوانین اسلامی سانچے میں ڈھالے جا چکے ہیں ان کی نشاندہی اور تنقیدی جائزہ
اسلامیا نے کے عمل میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی
اسلامیانے کے عمل سے متعلق مستقبل کے امکانات کی نشاندہی
بنیادی موضوعات:
قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کا تصور
پاکستان میں قوانین کو اسلامیانے کے عمل کے لیے دستوری ادارے : پارلیمان ، صوبائی اسمبلیاں ، عدالت عظمٰی کا شریعت اپیلنٹ بینچ ، وفاقی شرعی عدالت ، اسلامی نظریاتی کونسل ۔
قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے میں درپیش مشکلات اور سست روی کے اسباب
قوانین کو اسلامیانے کا عمل : مستقبل کے امکانات
شرکاء:
اعلٰی عدلیہ کے جج صاحبان
سینئر وکلاء
ماہرینِ قانون
اساتذہ و محققین
علماء
صحافت سے وابستہ افراد
طلبہ
اہم تاریخیں:
خلاصہ بھیجنے کی تاریخ: ۲۳ نومبر ۲۰۱۸ء
منظور شدہ خلاصہ کا اعلان: ۷ دسمبر ۲۰۱۸ء
مقالہ بھیجنے کی تاریخ: ۷ جنوری ۲۰۱۹ء
منظور شدہ مقالہ جات کا اعلان: ۲۴ جنوری ۲۰۱۹ء
کانفرنس کا انعقاد: ۲۶۔۲۸ فروری ۲۰۱۹ء مقالہنگاروںکےلئےہدایات:
مقالے کا خلاصہ 300 سے 400 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے جس کے ساتھ مقالہ نگار کا تفصیلی کوائف نامہ (C.V.)منسلک ہو۔
مقالے کا موضوع کانفرنس کے بنیادی موضوعات سے باہر نہ ہو ۔
مقالہ تحقیق نگاری کے طریقہ کار اور حوالہ جات کے مسلمہ اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے ۔
زبان ،تحریر یا سلوب اور مراجع و مصادر کی درستگی کا پورا اہتمام ہونا چاہئے۔
مقالہ تحقیق نگار کی اپنی ذاتی تحقیق ہونا چاہئے اور پہلے کسی بھی جگہ شائع کردہ ہو اور نہ ہی کسی کا نفرنس یا سیمینار میں پیش کیا گیا ہو۔
مقالہ بشمول حوالہ جات A-4سائز کے 25 سے 30 صفحات پر مشتمل ہونا چاہئے۔
حوالہ جات شکاگو مینویل 2016 کے طرز پر ہونا ضرور یہیں۔
حوالہ جات صفحے کے آخرمیں لکھے جائیں نہ کہ مقالے کے آخر میں۔
ضمیمہ جات ، مصادر ومراجع اور فہارس کا ذکر تحقیقی مقالے کے اختتام پر ہونا چاہئے۔
تحقیقی مقالہ ایم ایس ورڈ میں ٹائپ شدہ ہونا چاہئے۔
تحقیقی مقالے کے پہلے صفحے پر مقالے کا عنوان، تحقیق نگار کا نام ،عہدہ ، ادارے سے وابستگی اور خطوکتابت کے لیے ای میل درج ہونا چاہئے۔
مقالہ اردو یا انگریزی زبان میں ہونا چاہیے۔
ایسے مقالے /خلاصے کو زیر غور نہیں لایا جائے گا جس میں مندرجہ بالہ ہدایات کو ملحوظ خاطر نہ رکھا گیا ہو۔
برائے رابطہ:
ڈاکٹر حبیب الرحمٰن
فوکل پرسن فون نمبر: 051-9260987
محمد اصغر شہزاد سیکرٹری کانفرنس ای میل:[email protected] فون:051-9261385 موبائل نمبر: 03335317372 شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، فیصل مسجد کیمپس، اسلام آباد