Distance Learning Courses – Shariah Academy


اعلان داخلہ

پچھلے سال کی طرح اس سال بھی شریعہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا شعبہ فاصلاتی تعلیم، فقہ (دورانیہ: ایک سال) ، اصول فقہ اور عائلی قانون ( دورانیہ: چھ ماہ) کے تین کورسز کروا رہی ہے۔ کورسز کے کامیاب تکمیل پر طلبا کو شریعہ اکیڈمی، بین الاقامی اسلامی یونیورسٹی کی طرف سے سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے۔ لہذا فقہ، اصول فقہ اور عائلی قانون خط و کتابت کورسز کے ذریعے اسلامی قانون سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل لنک پر موجود فارم ڈاؤن لوڈ کیجئے اور فل کر کے ذیل میں موجود پتہ پر بھیجئے۔

لنک : https://bit.ly/sa-ddl-form

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجئے

051-9260950

کوثر حسین 0336-5182162

فیس جمع کروانے کے لیے اکاؤنٹ کی تفصیل داخلہ فارم پر موجود ہے۔

شریعہ اکیڈمی اکاؤنٹ نمبر: 50067900427851

فیس حبیب بینک لمیٹڈ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں آن لائن جمع کروائیں۔ کسی اور طریقے سے بھیجی گئی فیس قابل قبول نہیں ہوگی۔

مفتاح الدین خلجی، انچارج شعبہ فاصلاتی تعلیم، شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد