فیصل مسجد میں نماز عید الاضحیٰ 7:30 بجے ادا کی جائے گی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں نماز عید الاضحیٰ بروز بدھ 21جولا ئی 7:30 بجے ادا کی جائے گی.۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر حکیم خطبہ اور نماز عید الاضحی پڑھائیں گے۔حسب سابق جڑواں شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔