بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں قیام اللیل (محفل شبینہ ) کا آغاز 25 رمضان المبارک کی شب سے ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسلامی یونیورسٹی کی دعوہ اکیڈمی کے فیصل مسجد اسلامک سنٹر اور وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام قیام اللیل (شبینہ ) فیصل مسجد ميں پچیس (25) رمضان المبارک سے شروع ہو کر 29 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔
تقریبا 35 قراء محافل شبینہ میں قرآن پاک سنائیں گے
قیام اللیل میں ملک کے نامور قراء شرکت کریں گے جن میں قاری ڈاکٹر محمد الیاس ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی، قاری محمد ضیاء الرحمان انچارج فیصل مسجد اسلامک سنٹر دعوہ اکیڈمی، قاری محمد نعمان، قاری احسان اللہ، قاری عطاءالرحمن عابد ، قاری عبدالرحمنباری، قاری اخلاق مدنی اور دیگر قرا شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جاریشدہ کرونا کی روک تھام کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے جڑواں شہروں سے مقتدی و معتکفین کی مختصر تعداد قیام اللیل میں شرکت کررہی ہے۔ دعوہ اکیڈمی کی جانب سے فیصل مسجد میں معتکف حضرات کے لیے دروس، خطبات اور فقہی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں جید علماءو اساتذہ شرکا کے قلوب و اذہان کو اسلامی تعلیمات سے منور فرما رہے ہیں ۔