پاکستان کی بہترین جامعات میں تیسرا نمبر، بین الاقوامی طلباءو طالبات کیٹگری میں سرفہرست
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے دنیا کی بہترین 250 جامعات کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی جبکہ مجموعی طور پر جامعہ پاکستان میں بہترین جامعات کی فہرست میں تیسرے نمبر پرآئی ہے، اسی رینکنگ کی طلباءو طالبات کے تناسب اور بین الاقوامی طلباءو طالبات کی کیٹگری میں اسلامی یونیورسٹی 8فیصد کی واضح پوزیشن کے ساتھ سرفہرست ہے۔
یہ رینکنگ برطانوی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ضمن میں سال 2020 کے لیے جاری کی ہے ، جس میں 47 ممالک کی بہترین جامعات میں یونیورسٹی نے 201-250 کی کیٹگری میں جگہ بنا لی ۔ اسی رینکنگ کی بین الاقوامی تاثر کی کیٹگری میں جامعہ پاکستان میں دوسرے اور سائٹیشن کی کیٹگری میں تیسرے نمبرپررہی۔ اس رینکنگ میں تدریس ، تحقیق ، علم کی منتقلی ، بین الاقومی تاثر اور دیگر کئی پہلووؤں کو دیکھ کر فہرست جاری کی گئی ہے۔