ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کا دور مالا کنڈ یونیورسٹی

 بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کےصدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے مالاکنڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر گل زمان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اعلیٰ معیاری تعلیم کے فروغ اور دونوں جامعات کے تعاون سے ایک اسلامی تحقیقاتی مرکز اور مسجد کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد یوسف نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کے دروازے جامعہ مالا کنڈ کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہم تجربات کے  تبادلے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ اسلامی یونیورسٹی مسلم معاشروں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ بعد از ملاقات ڈاکٹر احمد یوسف نے جامعہ مالا کنڈ میں پودا بھی لگایا ۔ قبل ازیں یونیورسٹی آمد پر مالا کنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے صدر جامعہ کا استقبال کیا اور انہیں یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔