بھارت خطے کی آبادیاتی ترتیب بدلنا چاہتا ہے، 54 دن سے کشمیر یوں کے بنیادی حقوق سلب ہیں
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے معلومات تک رسائی کے حق کو 54 دن سے غصب کر رکھا ہے ، وہ اشیائے خوردونوش اور ادویات سے بھی محروم ہیں ، بھارت خطے کی آبادیاتی ترتیب بدلنا چاہ رہا ہے۔ یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس میں شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کے حقوق کا آئین کے مطابق خیال رکھا جاے، ضروری ہے کہ معلومات کےحصول اور دیگرحقوق کے حوالے سے عوام کو شعور دیا جائے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن کمیشن کے لیے حکومت نے 70 ملین روپے بجٹ میں رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانونی معلومات اور دستاویزات حاصل کرناعوام کا حق ہے، اس حکومت نے دو قدم آگے بڑھ کر عوام کو یہ حق دیا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ٹرینڈ سیٹر ہیں انہوں نے واشنگٹن میں عوام کو جمع کر کے اپنا پیغام دیا، اسی ٹرینڈ کو کاپی کرکے مودی نے جلسہ کیا اور عمران خان صاحب کا آئیڈیا لیا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حقداروں کو حق دلانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی زبان میں بات کی جائے، معلومات تک رسائی ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا انفارمیشن اور دیگر بنیادی حقوق کی عدم فراہمی پر خاموش کیوں ؟ 54دن ہو چکے خطہ کشمیر میں انفارمیشن کا حق سلب ہو رہا ہے، عالمی ادارے اور این جی اوز کہاں ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا دہرے معیار پر قائم ہے، جب مفادات نہ ہوں تو کوئی کسی کی نہیں سنتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ادارے جو پاکستان کا تاثر بگاڑنے کے در پے رہتے تھے اب ان کو چاہیے کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بولیں۔
داکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کی آواز سنے، انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کو وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندوستان خطے کی آبادیاتی ترتیب بدلنا چاہ رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری ادویات، اشیائے خوردونوش سے محروم ہیں،2ماہ ہونے کو ہیں بھارت حقوق کو غصب کر رہا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا اور سول سوسائٹی کو انفارمیشن کے بنیادی حق کی رسائی کے لیےصوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ۔سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ہر شہری کو شکایت کے ازالے کا حق فراہم کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ سیٹیزن پورٹل پر اب تک 11 لاکھ 4 ہزار شکایات کو نمٹایا جا چکا ہے۔جدید ٹیکنالوجی ذرائع اور ای گورننس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کے سکالرز اسلام کے درست امیج کے فروغ مین کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔اسلامی یونیورسٹی مختلف ممالک کی نمائندگی کا ایک گلدستہ ہے۔پاکستان کا موقف حق سچ اور اصول پر مبنی ہے،انہوں نے جامعات وزیراعظم پاکستان کے امن کے بیانیے کے فروغ کے لیے کام کریں
تقریب سے جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہا کہ جامعات کا کردار معلومات تک رسائی میں کلیدی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور معلومات تک رسائی کے سلب ہونے کا نوٹس لیں۔ تقریب سے ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او سید کوثر عباس اور انفارمیشن کمشنر سمیت جامعہ کے شعبہ سوشیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر حاضر اللہ نے بھی خطاب کیا۔