فیصل مسجد میں جمعہ کے روز کشمیر کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، دعاصدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کرائی.
کشمیریوں کے مصائب کے خاتمے اور ان کے حق کے حصول کے لیے دعا کی گئ جس میں جڑواں شہروں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
اس موقع پر ڈاکٹر الدریویش نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پوری امت مسلمہ کی توجہ کا متقاضی ہے. ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد اور خدا پر یقین کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی. صدر اسلامی یونیورسٹی بے جامعات پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے موضوع پر کانفرنسوں اور سیمنارز کا انعقاد کریں. دعا میں اسلامی یونیورسٹی کے اعلی عہدیداروں سمیت اساتذہ اور طلبا بھی شریک ہوئے