مسلم ممالک کی جامعات اسلامی اقدار کو فروغ دیں، صدر جامعہ ڈاکٹر الدریویش

صدر بین االاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام ٓباد ڈاکٹر احمد یوسف الدریوش نے کہاہے کہ مسلم ممالک کی جامعات اعلیٰ تعلیم میں اسلامی اقدار کو اولین ترجیح بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ان کو داخلوں کے حواے سے دی جانے والی ایک خصوصی بریفنگ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ نائب صدر تدریسی امور ڈاکٹر محمد طاہر خلیلی کی جانب سے دی جانے والی اس بریفنگ میں صدر جامعہ کو ایڈمیشن کے لیے آنے والی درخواستوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ ان کو بتایا گیا کہ امیدواروں کی درخواستوں اور رش کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلوں کے لیے آ خری تاریخ کو 28 جون تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 70 ہزار کے قریب طلبہ و طالبات نے داخلہ فارم جمع کروائے ہیں۔ اس موقع پر صدر جامعہ نے کلاسز کے اجراء، داخلوں کے انٹری ٹیسٹ اور میڈیا پر جاری مہم کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔