فیصل مسجد میں قیام اللیل (شبینہ ) جاری ، نامور قرأکی شرکت

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی د عوہ اکیڈمی کے فیصل مسجد اسلامک سنٹر اور  وزارت مذہبی امور زیر اہتمام فیصل ،مسجد میں 21 رمضان المبارک سے قیام اللیل (شبینہ ) شروع ہو چکا ہے جو 29 رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ قیام اللیل میں ملک کے نامور قراءحضرات جن میں قاری محمد نعمان، قاری احسان اللہ، قاری قاسم خان، قاری محمد اعظم ، قاری اخلاق مدنی حافظ سجاد الہی ، قاری عبدالرحمن اور دیگر قرآن پاک سنا رہے ہیں ۔ جڑواں شہروں سے مقتدی و معتکفین کی بڑی تعداد قیام اللیل میں شرکت کر رہی ہے۔ د عوہ اکیڈمی کی جانب سے  فیصل مسجد میں معتکف حضرات کے لیے دروس، خطبات اور فقہی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں جید علماءو اساتذہ لوگوں کے قلوب و اذہان کو اسلامی تعلیمات سے منور فرما رہے ہیں ۔