امام حرم مکہ قاری و شیخ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی، بروز جمعہ 12 اپریل فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیں گے اور نماز کی امامت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امام حرم بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام عصر حاضر کے چیلنجز اور نوجوانان امت کے موضوع پر سیمینار میں بھی شرکت کریں گے جو 2 بجے شروع ہو گا۔
نماز جمعہ میں جڑواں شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں شہری شرکت کریں گے جبکہ معاشرے کی نامور شخصیات بھی نماز جمعہ اور سیمینار میں شرکت کریں گی۔ ریکٹر اسلامی یونیورسٹی و صدر ڈاکٹر معصوم یٰاسین زئی اور ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے امام حرم مکہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیمینار میں شرکت کے لیے وقت نکالنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔