مسلم علماءامت مسلمہ کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں، ڈاکٹر الدریویش

 

صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے فیصل مسجد میں خطبہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کی ،

 صدر اسلامی یونیورسٹی نے خطبہ جمعہ میں مسلم علماءپر زور دیا کہ وہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے یکجا ہوں اور مسلم معاشروں کو جدید تعلیم کے ساتھ دینی مسائل میں بھی رہنمائی فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اسلام کے پیغام امن کو عام کیا جائے اور نوجوانوں کو ایسا ماحول مہیا کایا جائے کہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اخلاص ، بھلائی کی نیت اور بردباری ہی وہ خصائل ہیں جو دین اور دنیا میںکامیابی کے ضامن ہیں۔ اس موقع پر جامعہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدران ، اساتذہ ، طلباءاور افسران بھی موجود تھے۔