بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ڈائریکٹر خواتین کیمپس اور قانون کی پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیاءکو اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن مقرر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر پاکستان صدر ممنون حسین نے ڈاکٹر فرخندہ سمیت کونسل کے 9 نئے ممبران کی تقرری کی ہے ،جن میں ڈاکٹر فرخندہ ضیاءواحد خاتون ممبر ہیں۔
جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اس تقرری پر ڈاکٹر فرخندہ ضیاءکو مبارکباد دی جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بھی ان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔