بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام نویں اوپن ہاﺅس و کیرئیر فیئر کا اہتمام جامعہ کے میل اور فی میل کیمپس میں کیا گیا جہاں انجینئرنگ کے طلباءو طالبات نے 100 سے زائد پراجیکٹس کی نمائش کی اور انڈسٹری و انجینئرنگ ماہرین اور جامعہ کے اعلیٰ عہدیداران سے بھر پور پذیرائی حاصل کی۔
بدھ کے روز منعقدہ اوپن ہاﺅس کے دوران میل کیمپس اور فیمل کیمپس میں بی ٹیک اور بی ایس کے طلباءو طالبات نے سول، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجیئنرنگ پراجیکٹس کی نمائش کی ۔
اوپن ہاﺅس کا افتتاح پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم اور ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کیا۔ اس موقع پرانڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی علاوہ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی موجود تھے۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف انجیئزنگ و ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد عامر، فیکلٹی کے شبعہ جات کے سربراہان، ڈاکٹر سعیدبادشاہ اور صبا حمید بھی موجود تھیں ۔ طلباءو طالبات نےبجلی کےبحران کے خاتمے ، شعبہ طب میں معیاری مشینری جیسے کئی ایک پراجیکٹس کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔
اوپن ہاﺅس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد نعیم نے کہا کہ پاکستانی تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے مابین ربط لازم ہے اور ایسی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے ۔اس موقع پر ریکٹر جامعہ و صدر جامعہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی اپنے ہونہار طلباءو طالبات کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فراہم مہیا کر تی ر ہے گی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین انجینئرنگ کونسل ،انجینئر جاوید سلیم قریشی تھے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار طلباءو طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور اوپن ہاﺅس نے ثابت کردیا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں