بسم اللہ الرحمٰن الرحیمپاکستان میں مطالعۂ قرآن کی صورتِ حالمعاصر مسلم دنیا میں اسلام کے احیا وتجدید کے لیے ہونے والی کوششوں کے نتیجے میں امت میں بالعموم رجوع الی القرآن کی ایک تحریک پائی جاتی ہے۔ اس کے اثرات ومظاہر کا مشاہدہ جہاں باقی دنیا میں کیا جا سکتا ہے وہاں وطن عزیز پاکستان میں بھی اس کی متنوع الابعاد صورتیں، قرآنی مطالعات کا ذوق رکھنے والوں کے لیے دل چسپی کا سامان ہیں۔مدارس، جامعات، معاہد ، دروسِ قرآن کے حلقے، جدیدوسائلِ ابلاغ کے ذریعے پیامِ قرآنی کی اشاعت…وہ مختلف صورتیں ہیں جو خدمتِ قرآن کی نمایاں علامات سمجھی جاتی ہیں۔ اس رجحان کی اہمیت کے سبب ادارہ تحقیقاتِ اسلامی نے ماضی میں ’’برصغیر میں مطالعۂ قرآن‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی تھی، جس کے اہم مقالے شائع ہو چکے ہیں۔اس کانفرنس میں ارتکاز اس خطے میں قرآنی مطالعات کے حوالے سے ہونے والے علمی کام پر تھا۔اسی کے تسلسل میں ادارے نے ’’پاکستان میں مطالعۂ قرآن کی صورتِ حال‘‘ کے عنوان پر11- 13 نومبر 2014ء کو ایک کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے یہ طے پایا ہے کہ مذکورہ بالا میدانوں میں جاری قرآنی خدمات کے حوالے سے ان سے متعلقہ شخصیات، علمی مقالات کی شکل میں جائزہ، تجزیہ، تنقید وغیرہ پیش کریں تاکہ موجودہ صورت حال سے شناسائی کے علاوہ ان میدانوں میں مزید بہتری ، اقدامات اورمستقبل کی منصوبہ بندیوں کے بارے میں ایک لائحۂ عمل پیش کیا جاسکے۔ ادارے نے اس کا نفرنس کے مندرجہ ذیل محاور و ذیلی عناوین تجویز کیے ہیں:
کانفرنس کے اہداف:
مقالات بھیجنے کی آخری تاریخ: 15 اکتوبر 2014ء رجسٹریشن فیس: برائے رابطہ: ای میل ایڈریس : [email protected] |