ڈاکٹر الدریویش کی وزیر مملکت شہریارخان آفریدی سے ملاقات کی

 

صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے وزیر مملکت براے داخلہ شہریارخان آفریدی سے ملاقات کی۔

وزیر مملکت کے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، امت مسلمہ کی بہتری اور اسلامی معاشروں کی ترقی میں جامعات کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے کہ مسلم ممالک کی جامعات نوجوانان امت کو ٹیکنالوجی میں ترقی اور نئے عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم دیں۔

ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے وزیر مملکت کو یونیورسٹی کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور انہیں شدت پسندی کی حوصلہ شکنی اور امن کی ترویج میں جامعہ کے کردار بارے آگا کیا۔ انہوں نے شہریارآفریدی کو یونیورسٹی کا دورہ کرنےاور طلبا سے خطاب کی بھی دعوت دی۔

اس موقع ہر جامعہ کے نائب صدر ڈاکٹر طاہر خلیلی، صدر جامعہ کے مشیر ڈاکٹر عزیزالرحمن ، ڈین ڈاکر ارشدضیا اور پرووسٹ شعیب عبداللہ بھی موجود تھے۔