ٹائمز ہائرایجوکیشن رینکنگ ، اسلامی یونیورسٹی کی پاکستانی جامعات کی فہرست میں تیسری پوزیشن

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو امریکی ادارے ٹائمز ہائرایجوکیشن کی جاری کردہ سال 2020 کی بہترین جامعات کی رینکنگ فہرست میں شامل کیا ہے ۔ جہاں جامعہ کو 801-1000 کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلامی یونیورسٹی پاکستانی جامعات کی فہرست میں تیسری پوزیشن پر رہی ہے ۔

اس رینکنگ میں دنیا بھر کے 92 ممالک کی جامعات شامل ہوئی ہیں جبکہ جامعہ کے کوالٹی اینہانسمنٹ سیل کے مطابق اسلامی یونیورسٹی پہلی بار اس رینکنگ میں شامل ہوئی اور انٹرنیشنل آوٹ لک کیٹگری میں دوسری پوزیشن پر رہی ۔

اسلامی یونیورسٹی کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی جلد اپنے اہداف کوحاصل کر کے مزید نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔