بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے پاکستان میں صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمود المخزومی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔منگل کے روز ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعلیم کے میدان میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خدیجہ محمود المخزومی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی ایک ایسا عظیم ادارہ ہے جو کہ صومالیہ سمیت عالم اسلام کے نوجوانوں کی بھرپور رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں اعلیٰ معیاری تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی جدید و قدیم علوم کی تعلیم دینے والا ایک بہترین ادارہ ہے اور صومالیہ کے کئی طلبہ و طالبات جامعہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے ملک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ صومالیہ سے ہر سال طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد اسلامی یونیورسٹی کے داخلہ کے عمل میں حصہ لیتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صومالیہ سمیت جملہ اسلامی ممالک کے طلبہ وطالبات کو بہتر ین سہولیا ت اور اعلیٰ تعلیمی ماحول فراہم کرنا اسلامی یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی یونیورسٹی صومالیہ کے تعلیمی اداروں کے ساتھ دو طرفہ تعلیمی تعاون کے فروغ کیلئے پیش پیش رہے گی ۔
IIUI mission is to transform the society by promoting education, training, research, technology, and collaboration for reconstruction of human thought in all its forms on the foundations of Islam.