اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بارہویں اوپن ہاﺅس و کیرئیر فیئر کی تقریب میں خطاب
وفاقی وزیر براے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نےکہا ہے کہ پاکستانی تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے مابین ربط لازم ہے ، نوجوان روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور شعبہ انجئینرنگ و ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی دلچسپی اور کارکردگی ملکی ترقی کی نوید ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اپلائیڈ ریسرچ کے لیے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بارہویں اوپن ہاﺅس و کیرئیر فیئر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوے کیا۔ وفاقی وزیر براے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی انڈسٹری، جامعات اور حکومت کے مابین ایک مربوط تعلق قائم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
بدھ کے روز منعقدہ اوپن ہاﺅس کے دوران جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں طالبات نے سول، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجیئنرنگ پراجیکٹس کی نمائش کی ۔ اس موقع پرانڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ کےعلاوہ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی موجود تھے۔ طلباءو طالبات نےبجلی کےبحران کے خاتمے ، شعبہ طب میں معیاری مشینری جیسے کئی ایک پراجیکٹس کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ندیم احمد جاوید، ڈی جی، ایچ آر ڈی نیسکام اور ممبر ٹیکنیکل کے آر ایل ڈاکٹر عبدالقیوم بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی انڈسٹری اور شعبہ تعلیم کے مابین تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جامعہ اور انتظامیہ کی کاوشوں سے اسلامی یونیورسٹی ترقی کی نئی منازل پر گامزن ہے، انہوں نے بتایا کہ امام محمد ان سعود یونیورسٹی کے تعاون سے جلد غیرملکی اساتذہ جامعہ میں آجائیں گے جبکہ فاصلاتی نظام تعلیم اورآن لائن لرننگ کے ذریعے درجنوں شارت کورسز کا بھی اجرا کیا جاے گا۔ انہوں نے کہا کچھ منفی عناصر جامعہ کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں لیکن یہ پراپیگنڈی بری طرح فیل ہوا ہے۔
اپنے خطاب میں صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے یونیورسٹی کا تعارف پیش کیا اور جامعہ کی طرف سےمعاشرے کی خدمت میں کردار ، مقاصد اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے ٓگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نئے اقدامات کے ذریعے ترقی کے ایک نئے سفر پر روانہ ہے، ان اقدامات میں غیر ملکی اساتذہ کی جامعہ میں آمد، فاصلاتی تعلیم و آن لائن شارٹ کورسز اور نئے اسٹریٹجک پلان کی تیاری شامل ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی کا نیا اسٹریٹجک پلان بلند اہداف کے حصول کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی تدریس اور سیکھنے کے جدید رجحانات کو جوڑنے اور اپنانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے ایف ای ٹی اوپن ہاؤس کا خیرمقدم کرتے ہوے کہا کہ اس پروگرام نے تجربات کے تبادلے کے لیے تعلیم اور صنعت کے ماہرین کو ایک چھت تلے اکٹھا کیا ہے جس سے مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔
قبل ازیں ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ندیم احمد شیخ نے اسلامی یونیورسٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اوپن ہاوس کے مقاصدکے ھوالے ست تفصیلا آگا ہ کیا۔