وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ، شہر یار آفریدی کی شرکت
پاکستان کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہے، فواد حسین
آج ہمیں اسلامو فوبیا اور ماحولیات جیسے چیلنجز سے لڑنے کا عہد کرنا ہے، شہر یار آفریدی
ایم ڈی بیت المال ، ریکٹر جامعہ و صدرِ جامعہ کا بھی خطاب
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے فیصل مسجد کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب اور “پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کا کردار” کے موضوع پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پوری دنیا میں ترقی اور انقلاب میں جامعات کا کردار کلیدی رہا ہے، پاکستان کا مستقبل بھی تعلیم سے جڑا ہے جبکہ وزیر مملکت وچیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا کہ یوم آزادی صرف ترانوں اور نعروں کا متقاضی نہیں بلکہ آج ہمیں اسلامو فوبیا اور ماحولیات جیسے چیلنجز سےلڑنے کا عہد کرنا ہے۔
اس موقع پر ایم ڈی بیت المال ملک ظہیر کھوکر، ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی و صدرِ جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی ، جامعہ کے نائب صدور، ڈینز، ڈائیریکٹرز جنرل ، دیگر افسران اور فکیٹی ممبران سمیت طلبا و طالبات نے شرکت کی جبکہ درالاحساس بیت المال کے بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیے۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان علم، منطق اور دلیل کو پروان چڑھانے والا ملک بن کر ابھرے گا، دنیا کی ترقی میں جامعات کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے جبکہ ہمیں ترقی کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی اور شعبہ آئی ٹی میں خصوصی دلچسپی لینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور معیشت کو کا جوڑ بہت اہم ہے۔ پاکستان میں اعلی معیاری تعلیم کے اداروں کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے بتایا کہ ملک میں ۲۱۷ جامعات ہیں جبکہ جامعات کی مزید تشکیل کے بجاے اب اعلی تعلیم کے معیار پر توجہ دی جاے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سوچ کو عصری تقاضوں کے مطابق ڈھال کر چلنا ہوگا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوے شہر یار ٓفریدی نے کہا کہ ہم آج غیروں کی تقلید پر مجبور ہیں، آنے والا وقت بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عالمی تاثر میں سب سے اہم کردار نوجوان ادا کر سکتے ہیں، یہ جاگنے کا وقت ہے، بکھرنا نہیں، انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا اور مسلمانوں ںکا منفی پراپیگنڈا روکنا ہوگا ،حرمین شریفین کا ذکر آتے ہی ہمارے دل اور رسول کی محبت سے سرشار ہوجاتے ہیں، پاکستان آج اسلامو فوبیا، ناموس رسالت اور پسے ہوے مسلمانوں کی آواز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات میں پاکستان کا کردار سراہا جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے ایم ڈی بیت المال ظہیر کھوکھر نے کہا کہ علم کا حصول سنت نبوی ہے جبکہ خواتین کی تعلیم ملکی ترقی کی کنجی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کی خدمات پر جامعہ تعریف کی مستحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان سے محبت کے اظہار کا دن ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے ریکٹر اسلامی یونیورسٹی نے مبارکباد پیش کرتے ہوے شرکا کوآگاہ کیا کہ اسلامی یونیورسٹی کے لیے سپورٹس اکیڈمی کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر یونیورسٹی حکومت کی مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے اقدامات پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہےانہوں نے کہا ہے کہ اسلامی یونیورسٹی پیغام پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کی بہترین رہنمائی کر رہی ہے اور نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدلیں گے۔ ریکٹر جامعہ کا کہنا تھا کہ جامعات میں زیر تعلیم دو ملین نوجوان ہماری امیدوں کا مرکز ہیں، سائنس و ٹیکنالوجی میں خدمات میں پاکستان کے کردار کی عالمی تعریف مثبت علامت ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے کہاکہ پاکستانی قوم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ مستقبل میں جامعہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز مسجد کی تعمیر کی جا رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ تحقیق اور مکالموں کے لیے کمپلیکس کی تعمیر بھی اسی کے ساتھ عمل میں لائی جاے گی ۔ انہون نے بتایا کہ جامعہ تین عمارات کے ایک پی سی ون منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بنک کے وقف فنڈ کے ذریعے ۱۵ ملین ڈالر کا ایک منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فاصلاتی تعلیم کے لیے پورٹل بھی تشکیل دے دیا گیاہے جبکہ ای گورننس کا منصوبہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جاے گا۔ صدر جامعہ نے کہا کہ جامعہ کےا نسٹی ٹیوٹ براے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کو عالمی معیار کا دارہ بنایا جاے گا تاکہ ٹریننگ کے شعبہ کو مضبوط تر کیا جا سکے۔ ڈاکٹر ھذال نے بتایا کہ کویت کے ایک ادارے سے طلبا کو ۴۰۰ کے قریب سکالرشپس مہیا کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اقرا کالج پر بھی توجہ دی جا رہی ہے اور ووکیشنل ٹریننگ سے نوجوانوں کو استفادہ کرنےکے مواقع دیے جائیں گے
قبل ازیں ڈاکٹر ضیا الحق نے کہا کہ ہمیں عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنا ہے اور بجاے رد عمل ظاہر کرنے کے ان کا حل سوچنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نفرتوں کو مٹابنا ہے اور اس عظیم دن عہد کرنا ہے کہ ہم اس ملک کی ترقیہ و سالمیت کے لیے تن من دھن کی بازی لگا دینگے۔بعد ازاں ، جشن ٓزادی تقریبات کی مناسبت سے جامعہ کی حمید اللہ لائبریری میں منعقدہ کتابوں کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا افتتاح شہر یار آفریدی نے کیا۔ ادھر جامعہ کے فی میل کیمپس میں جشن ازادی تقریبات کا ہتمام کیا گیا تھا جہاں نائب صدر جامعہ ڈاکٹر ایاز افسر، ڈی جی میڈیا ایچ ای سی ڈاکٹر عائشہ اکرام ، اے ڈی سی جی ثمینہ ثنااللہ ، سٹوڈنٹس ایڈوائزر ڈاکٹر ثمیہ چغتائی سمیت دیکر فکیلٹی ممبران اور عہدیداروں نے شرکے کی ، پودے لگاے ، کیک کاٹا جبکہ طالبات نے ملی نغمے پیش کیے۔