بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نو کلیات کے مختلف شعبہ جات کے سو سے زائد پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہیں جبکہ تین جون سے شروع ہونے والی اسلامی یونیورسٹی کی داخلہ مہم میں اب تک چالیس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات آن لائن داخلہ فارم جمع کرا چکے ہیں ۔
اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ ایڈ میشن کے مطابق آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جون 2019 ہے اور طلبا وطالبات سوشل سائینسز، منیجمنٹ سائینسز، بیسک اینڈ اپلائیڈسائینسز، بین الاقوامی ادارہ براے اسلامی معاشیات ، عربی ، اصول الدین ، زبان و ادب اور انجیئنرنگ و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ بھیج سکتے ہیں ۔
جاری داخلہ مہم کے حوالے سے شعبہ ایڈ میشن کا کہنا تھا کہ آئندہ سمسٹر کے لئے آنے والے داخلہ فارموں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سمسٹر فال میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی گذشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے ۔ آن لائن ایڈمیشن کے لئے داخلہ فارم اور تفصیلات جامعہ کی ویب سائٹ http://admission.iiu.edu.pk/programes پر دستیاب ہیں جبکہ طلبا 9019567 اور طالبات 9019327 پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں