بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی شریعہ اکیڈمی کے زیر اہتمام  تین روز قومی کانفرنس 26 فروری سے فیصل مسجد کیمپس میں شروع ہوگی۔

 

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی شریعہ اکیڈمی کے زیر اہتمام  پاکستان میں قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کا عمل کے موضوع

 پر تین روز قومی کانفرنس 26 فروری سے فیصل مسجد کیمپس میں شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد  قوانین کو اسلامیانے کی خاطر اختیار کردہ مناہج و اسالیب کا جائزہ لینا ہے جبکہ اس کانفرنس میں سابق جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس فائز عیسی سمیت نامور وکلا، صحافی، محققین، سکالرز اور قانون ے اساتذہ شرکت کریں گے